Wesal Urdu

Wesal Urdu

wesalurdu

وصال اردو ایک ایسا چینل ہے جو حکمت ،بصیرت اور دانائی کو لیے ہوئے اللہ کی طرف بلانے کے ساتھ ساتھ بطریق احسن خواہش پرست اور فتنہ برپا کرنے والوں کا سامنا کرتا ہے ۔
وصال اردو اس صاف شفاف آئینے کی مانند ہے جو بلا امتیاز کھرے کھوٹے کی عکاسی کرتا ہے ۔
یہ…


+ More

وصال اردو ایک ایسا چینل ہے جو حکمت ،بصیرت اور دانائی کو لیے ہوئے اللہ کی طرف بلانے کے ساتھ ساتھ بطریق احسن خواہش پرست اور فتنہ برپا کرنے والوں کا سامنا کرتا ہے ۔
وصال اردو اس صاف شفاف آئینے کی مانند ہے جو بلا امتیاز کھرے کھوٹے کی عکاسی کرتا ہے ۔
یہ مسلمانوں کو ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جس میں ان کے لیے دنیوی معاملات کی اصلاح اور آخرت کی دائمی کا میابی مضمر ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وصال اردو معاشرے میں پھیلی ہوئی بد عنوانی،رشوت ستانی ،حرام خوری ، بے حیائی، فحاشی ،نفس پرستی اور شیطان دوستی جیسی برائیوں سے پردہ ہٹاتا ہے ۔یہ ان لوگوں کی بھی نشاندہی کرتا ہے جو ملکی معیشت کو داؤ پر لگا نے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں اخلاقی انحطاط اور ایمانی روح کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
وصال اردو کی مثال ایک اسلامی گھر کی طرح ہے جو حکمت بھرا دعوتی مدرسہ اور دور حاضر کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ترقی یافتہ جدید ترین یونیورسٹی ہے ،یہ ایسا راستہ ہے جس میں بھلائی کا حکم اور برائی سے روکا جاتا ہے ۔
یہ توحید کے پرچار کی ایک ایسی مسجد ہے جسکی آذانیں قرآنی آواز کی صو رت میں دنیا کے کونے کونے میں بلند ہوتی ہیں۔
وصال اردو فقط ایک اسلامی چینل ہے جو اپنے ناظرین کو اللہ رب العزت ، رسول اللہ ﷺ اور ان کی طرزِ زندگی سے روشناس کراتا ہے ، اس کے علاوہ اہل بیت اور صحابہ کرام ؓ کی محبت کی طرف دعوت دیتا ہے ۔
وصال اردو نام نہاد میڈیا چینلز کے من گھڑت حقا ئق سے آگاہ کرتا ہے پس یہ انسان کے دوست نما دشمن کے سامنے ڈھال بن جاتا ہے ۔ جس میں سرفہرست شیعہ جو بلا امتیاز مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہیں، گمراہ قادیانی اور فساد پھیلانے والے جدت پسند سیکولر اور دیگر ایسے خطرناک مذاہب جو قرآن و سنت کے ساتھ ساتھ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔
وصال اردو شیعہ اور قادیانیوں کے لئے خصوصی پیغام ہے جو پہلے سے ہی نام نہاد رہبروں کے جال میں پھنس کر اپنی زندگیاں کھو رہے ہیں یہ انہیں جہالت کی دنیا سے ایمان کی روشنی کی طرف نکل آنے کا پیغام دے رہا ہے اور رہنماؤں کے لباس میں ملبوس رہزنوں کا دامن چھوڑنے کی دعوت دیتا ہے جومذہب اور اہل بیت کے نام پر ان کی عزتوں اور زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
وصال اردو آپ کے لیے محبت کا پیغام ہے ، جو آپ کواُن عالمگیر حقائق سے آگاہ کرتا ہے جو اس سے پہلے آپ سے مخفی تھے اور آپ کو اس قرآن سے روشناس کراتا ہے جسے اللہ تعالی نے دستور بناکر نازل فرمایا اور رسول ﷺ سے، جن کی اتباع اور ان کے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نقش قدم پر چلنے کا ہمیں حکم ہے اس لئے کہ ان عظیم ہستیوں نے آپ ﷺ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔
وصال اردو آپ کو زندگی کے اُس مقصد سے آگاہ کرتا ہے جس کے لئے اللہ تعالی نے آپ کو پیدا کیا ہے۔
قرآن کی کسی آیت کی تفسیر ہو یا حدیث کی تشریح ، دینی اور نجی مسائل کے لیے کوئی فقہی مسئلہ ہو یا تصوف کا باب وصال اردو آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
وصال اردو ہر اُس انسان کو جو اصلاحی اور تعمیراتی کاموں کو پسند کرتا ہے اپنی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہے اوراس نیک مقصد میں وصال اُردو کا ساتھ دینے کی دعوت دیتا ہے۔

Browse This Channel

Shout Box

Heads up: the shoutbox will be retiring soon. It’s tired of working, and can’t wait to relax. You can still send a message to the channel owner, though!

Channels are a simple, beautiful way to showcase and watch videos. Browse more Channels.